ہر فرد ایک سماجی فریضہ کے احساس کے ساتھ شجرکاری کرے

   

Ferty9 Clinic

قومی شاہراہ کی دونوں جانب پودے لگوائیں ضلع کلکٹر شیشانکا کا خطاب

کریم نگر۔ ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت۔ بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں متعلقہ عہدیداران کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راجیو شاہرہ آر اینڈ بی ، قومی شاہراہوں کے دونوں جانب دو قطاروں میں پودے لگوائیں جائیں۔ نرسریوں میں پودوں کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دیہاتوں ، منڈلوں میں شجرکاری کے متعلقہ ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ بائی پاس روڑ کو مونسپل کے تحت شمار کرتے ہوئے پودے لگوائیں۔ ہر فرد ایک سماجی فریضہ کے احساس کے ساتھ شجرکاری کریں۔ اوینیو پلانٹیشن کرنے اور شجرکاری کیلئے ایک میٹر اونچائی والے پودوں کے استعمال کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پھلوں ، پھولوں کے پودوں کو ، تالابوں کے گٹّہ پر کھجور کے پودوں کو ترجیح دی جائے۔ دو ، تین منڈلوں کیلئے ایک ایجنسی کا تعین کیا جائے۔ سرپنچ اور سکریٹری خصوصی دلچسپی کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت کیلئے اقدامات کریں۔ بلاک / بنڈ پلانٹیشن ، بنیفیشری پلانٹیشن اور اوینیو پلانٹیشن کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس اجلاس میں ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ڈی آر ڈی او وینکٹیشورراؤ ، ڈی پی او راگھوورن ، ڈیویڑن پنچایت عہدیدار ہری کرشن ، ڈپٹی اکزیکیٹیو انجینئیر راما راؤ ، فارسٹ عہدیدار و دیگر نے شرکت کی۔