نارائن پیٹ میں ضامن روزگار اسکیم کا جائزہ ، ایڈیشنل کلکٹر کا خطاب
نارائن پیٹ۔ 23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع اڈنیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر میانک متل آئی اے ایس نے کہا کہ مو سم گرما کے دوران ہر ایک فرد روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ آج کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں روزگارضمانت اسکیم کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ روزگار ضمانت اسکیم کا عملہ گرمیوں میں ہر مزدور کو روزگار فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے، وہ ایک ورک پلان تیار کرنا چاہتے ہیں اور ہر زون میں روزگار کو یقینی بنانے کے لیے کام فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ مزدوروں کو پینے کے پانی ،رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ وہ روزگار کے کام کا منصوبہ تیار کریں گے اور تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر آن لائین ارسال کی جائیں گی،اس اجلاس میں متعلقہ ضلعی عہدیداروں ڈی آر ڈی او، ایم پی ڈی او، ایم پی او، اے پی او، تکنیکی معاونین، پنچایت سکریٹریز نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔