ہر فلاحی اسکیم عوام کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی

   

ظہیرآباد میں درخواست گذاری کے کیمپ کا انعقاد، محمد اطہر غوری کا خطاب
ظہیرآباد۔25؍جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد محلہ گڑھی میں پرجا پالنا سبھا کے تحت وارڈ نمبر 21 میں نئے راشن کارڈس اندرما امکنہ آتمیا بھروسہ اسکیمات کے تحت اہل خاندانوں درخواستوں دہندگان کیمپ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد اطہر غوری نے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام بغیر کسی پریشانی مدت تاریخ نئے راشن کارڈس ،مکانات کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ محلہ واری کیمپ بھی بلدیہ میں اہل افراد اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہر فلاحی اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچانا ان کا اولین مقصد ہے، نئے راشن کارڈس اور ارکان کا اضافہ کیاجائیگا۔ اس موقع پر کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس پارٹی سری کانت ریڈی کانگریس قائد ناگی ریڈی صدر یوتھ لیڈر کانگریس پارٹی معین یوتھ لیڈر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھے۔