نارائن پیٹ میں گرام سبھا سے رکن اسمبلی ڈاکٹر پرنیکا ریڈی اور ضلع کلکٹر کا خطاب
نارائن پیٹ۔ 21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے میونسپل وارڈوں میں آج وارڈ سبھاوں کا آغاز عمل میں آیا جس کا افتتاح رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنکا ریڈی نے کیا اس موقع پر ضلع کلکٹر سکتا پٹنایک ، صدر نشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت ،چیرمین زرعی مارکیٹ کمیٹی نارائن پیٹ مسٹر سدا سیوا ریڈی ودیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر وارڈ نمبر 5 کے کمینیٹی ہال میں منعقدہ وارڈ سبھا میں عوام کے ایک کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں وارڈ سبھاؤں اور مواضعات میں گرام سبھاؤں میں آج سے درخوستوں کی وصولی کا آغاز عمل میں آیا ہے۔ اس ماہ کی 21 سے 24 تک درخوستیں وصول کی جائینگی جس کے لیے شہر شہر ، گاؤں گاؤں میں وسیع انتظامات کیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مستحقین کا انتخاب ایک مسلسل عمل ہے، جو مسلسل جارہی رہیگی اس کے لئے ضلع کے عوام کو تعاون کرنا چاہیے۔تمام مستحق لوگوں کے لیے اندراماں مکانات فراہم کئے جائنگے ،انہوں نے عوام کو تیقن دیا کہ ریاستی کانگریس حکومت نے ہر مستحق افراد کو ان اسکیمات سے استفادہ کا موقع فراہم کریگی ،اگر کسی وجہہ سے کسی کا نام فہرست میں نہیں آیا ہے تو انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ دوبارہ درخواست داخل کرسکتے ہیں ،ضلع کلکٹر سکتا پٹنایک نے ضلع کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اندرماں مکانات اور راشن کارڈ کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔