ہر ملک کے سربراہ کا مساویانہ استقبال ضروری : گہلوٹ

   

جے پور۔ 22فروری(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہاکہ ملک میں کسی بھی ملک کے سربرا آئیں توان کا استقبال کیا جانا چاہئے ۔مسٹر گہلوت نے سنیچر کو ریاستی کانگریس کمیٹی دفتر میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ مسٹر ٹرمپ آرہے ہیں، ان کااستقبال ہے ۔ یہ بین الاقوامی تعلقات کی بات ہے کسی بھی ملک کے سربراہ کے آنے پر ان کا احترام ہمارا فرض ہے ۔مسٹر گہلوت نے کہاکہ سیاسی دنیا میں کیسے تعلقات رہے ، کیسے رہیں، تعلقات کیسے ٹوٹے یہ سب میں سمجھتاہوں۔