نیالکل میں ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب سے ریاستی وزیر دامودھر راج نرسمہا کا خطاب
ظہیرآباد۔ 18؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا نے نیالکل منڈل میں8 کروڑ روپئے کی لاگتی تمام سہولیات سے آراستہ ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح انجام دیا تقریب سے وزیر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست تلنگانہ میں مزید طبی سنٹرس اور میڈیکل نشستوں، سرفہرست میڈیکل کالجس کی منظوری، منڈل سطح پر سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل مزید ہاسپٹلس کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے ریاستی حکومت چیف منسٹر اے ریونت ریڈی بہتر طبی خدمات کی فراہمی میں تلنگانہ کو ملک میں اولین مقام پر لانے تمام طرز اقدامات انجام دے رہی ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں تین ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں بہتر طبی خدمات عوام کیلئے دستیاب ہیں جس میں ریاست تلنگانہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجس کی تعداد میں اضافہ سے میڈیکل خدمات میں بہتری آئی گ۔ 5 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس قائم کئے جارہے ہیں۔ ہر ہاسپٹلس بستروں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ 515 عصری ڈائیلاسیس کے آلات کے ذریعہ ریاست میں 61 ڈائیلاسیس مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پررکن اسمبلی نارائن کھیڑ سنجیو ریڈی محمد تنویر سابق چرمین انڈسٹریل اجول ریڈی سری نیواس ریڈی منکال سبھاش بھاسکر ریڈی محمد معین ڈاکٹر جیتندر وینکٹیشورلو آرادھنا ریڈی ویگر موجود تھے۔