ہر منڈل کیلئے ٹی آر ایس نے ایک رکن اسمبلی کو انچارج مقرر کیا

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس نے ناگر جنا ساگر اسمبلی حلقہ سے یقینی کامیابی کیلئے وزراء اور ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم میں جھونک دیا ہے۔ گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں پر کامیابی سے سرشار ٹی آر ایس قیادت نے ہر منڈل کیلئے ایک رکن اسمبلی کو انچارج مقرر کرتے ہوئے انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔ وزرا اور ارکان اسمبلی ناگرجنا ساگر میں انتخابی مہم کے اختتام تک موجود رہیں گے اور انہیں اپنے متعلقہ منڈلوں میں گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کی ہدایت دی گئی ہے۔ جن ارکان اسمبلی کو منڈلوں کو ذمہ داری دی گئی ان میں کے چندر ( ہالیہ ) ، بی سمن ( پدا وورا ) ، کے بھوپال ریڈی (گرم کوڈ ) ، رماونت رویندر کمار ( ترومل گیری ساگر )، این بھاسکر راؤ ( نیڈا مانور)، بی شنکر نائیک ( تریپورارم ) ، کے کونپا ( انومولا ) اور سنیل راؤ کو ساگر میونسپلٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔