یلاریڈی میں خصوصی اجلاس، ایم پی ڈی او لکشمی کا خطاب
یلاریڈی۔/13 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدید طور پر آئے مواضعاتی سکریٹری اپنی خدمات بہتر طریقہ سے انجام دینے منڈل تاڑوائی ایم پی ڈی او شریمتی لکشمی نے مشورہ دیا۔ انہوں نے منڈل مستقر پر منڈل پریشد آفس میں سینئر اور جونیر مواضعاتی سکریٹریز کے ساتھ اور فیلڈ اسسٹنٹس کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہریتا ہارم پروگرام کامیابی کے ساتھ انجام دینے عملہ کو مشورہ دیا۔ ہر موضع میں شیوار پر کسی ایک جگہ کا انتخاب کرکے اس میں دو ہزار سے زیادہ پودوں کی شجرکاری کرنے کو کہا۔ ہر پودے کے اطراف حصار بندی کرکے پودوں کے تحفظ کا مشورہ دیا۔ پروگرام پنچایت میں 24 قسم کے رجسٹرس استعمال کرنے کی صلاح دی جس سے خاص کر اسٹاک رجسٹر، مومنٹ رجسٹر، مختلف معلوماتی رجسٹر اور آڈٹ کئے گئے تفصیلات کا رجسٹر دستیاب رکھنا چاہیئے۔ قرارداد یں منظور کرتے ہی مواضعات میں اجلاس منعقد کئے جائیں۔ ہر قسم کی بل ہو تو ہی چیک پر دستخط کرنے کو کہا ۔ اس موقع پر مسٹر پراوین کمار، سینئر پنچایت سکریٹری گنگادھر، مظفر بیگ، پریم داس اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ، فیلڈ اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر ، جونیر پنچایت سکریٹریز موجود تھے۔