ہر وبائی بخار کورونا نہیں : ڈاکٹر سرینواس راؤ

   

Ferty9 Clinic

عوام خوفزدہ نہ ہوں، بخار کا فوری علاج کرنے کا مشورہ
حیدرآباد۔18 ۔اگست (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے اعتراف کیا کہ ریاست میں وائرل فیور کے کیسس میں اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہر بخار کوویڈ کی علامت نہیں ہوتا اور عوام کو بخار کی صورت میں غیر ضروری طور پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست میں موسمی بخار کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کنٹرول کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں اور لاروا کی افزائش کو روکنے کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو چوکسی کا مشورہ دیا اور کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ذریعہ بخار سے بچاؤ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے بعض اضلاع میں ملیریا کے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد ، کھمم اور کتہ گوڑم اضلاع میں ڈینگو کے کیسس درج کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں جملہ 1200 ڈینگو کیسس درج کئے گئے ۔ 13 اضلاع میں ملیریا اور ڈینگو بخار کے کیسس پائے گئے ۔ سرینواس راؤ نے کہا کہ ریاست کے 20 اضلاع میں ڈائگناسٹک سنٹرس قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہیں۔ وبائی بخار کے واقعات میں اضافہ سے عوام میں کورونا کا خوف دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بخار کورونا کی علامت نہیں ہوتا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ بخار کی صورت میں فوری علاج پر توجہ دیں ۔ R