ہر وہ مراٹھی جو بی جے پی میں شامل ہو مہاراشٹرا کا دشمن ہے :سنجے راوت

   

ممبئی، 3 جولائی (یو این آئی) شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے آج کہا کہ ہر وہ مراٹھی شخص جو بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کرتا ہے ، وہ مہاراشٹرا کا دشمن ہے ۔ راوت یہ ردعمل بی جے پی کے رہنما نرائن رانے کے اس بیان پر دیا ، جس میں انہون نے کہا کہ راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے کا اتحاد ریاستی سیاست میں زیادہ فرق نہیں پیدا کرے گا۔ یو بی ٹی رہنما نے کہا کہ مہاراشٹرا کی عوام ان کے الفاظ کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہیں ۔ راوت نے سوال کیا کہ لوگ ایسے شخص پر کیسے بھروسہ کریں جو تین بار پارٹی بدل چکا ہو اور جو اپنی ہی پارٹی نہیں چلا سکتا؟ یو بی ٹی رہنما نے مزید کہا کہ رانے بی جے پی میں شامل ہونے کے باوجود اس کے رہنماؤں کے ساتھ نہیں بنائے رکھتے ۔ رانے نے شیو سینا میں بھی بد نظمی پیدا کی۔ راوت نے کہا کہ ہر مراٹھی شخص جو بی جے پی میں شامل ہوتا ہے وہ مہاراشٹرا کا دشمن ہے ۔ آگے بیان دیتے ہوئے کہا کہ رانے نے 2024 کے انتخابات میں کوکن کے علاقے میں منتقل ہو کر مراٹھی لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔