ہر چناؤ ٹی آر ایس ہی جیتے گی،وزیر اکسائز سرینواس گوڑ کا بیان

   

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ہر چناؤ ٹی آر ایس ہی جیتے گی۔ عوام کے سی آر حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں سے خوش ہیں۔ یہ بات اکسائز کے وزیر وی سرینواس گوڑ نے کہی۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی کو ووٹ مانگتے کے لئے عوام کے پاس جانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ہر چناؤ کی طرح یہ چناؤ بھی ٹی آر ایس ہی جیتے گی۔