ہر کسی کو آپ سے جیت کی امید ہے : سمرتی مندھانا

   

نئی دہلی، 4 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان نے آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ 2025کے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دے کر اپنے پہلے آئی سی سی خطاب کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے ۔ اب سب کی نظریں اس مقابلے پر جمی ہیں جہاں ہرمن پریت کور اینڈ کمپنی 5 اکتوبر کو کولمبو میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سرکاری نشریاتی ادارہ جیو اسٹار سے گفتگو میں انڈیا کی کپتان ہرمن پریت کور، نائب کپتان سمرتی مندھانا اور آل راؤنڈر دیپتی شرما نے اس میچ کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ سمرتی نے کہا کہ جو کوئی ان سے ملاقات کرے، ان سے جیت کیلئے اصرار کررہا ہے۔