ہر گھر سے ایک حافظ بنائیں، مسلمانوں کو مشورہ

   

مدرسہ فیضان العلوم سرپور ٹاؤن میں تکمیل حفظ پر تہنیت کی پیشکشی، الحاج محمد عبدالشکیل کا خطاب
سر پور ٹاؤن۔ 27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پور ٹاؤن کے دینی مدرسہ فیضان العلوم کے طالب علم محمد زکی الدین ولد زین الدین نے اپنی کم عمری میں حفظ مکمل کرتے ہوئے حافظ بننے پر سر پور ٹاؤن کے مسلم اقلیتی قائدین اور مسجد کے مصلیان الحاج محمد عبدالشکیل نے قاضی و ناظم مدرسہ مفتی محمد رفیق قاسمی، مولانا محمد مقبول ندوی، قدیم مسجد ڈیولپمنٹ کمیٹی خازن الحاج محمد خورشید حسین، سینیئر اردو صحافی عبدالجمیل، قدیم مسجد ڈیولپمنٹ کمیٹی نائب صدر محمد عفت حسین، امام و خطیب حافظ محمد علاؤ الدین، حافظ محمد عارف احمد، موذن عبدالعلیم کے علاوہ دینی مدارس کے طلبہ کے ساتھ مل کر الحاج محمد عبدالشکیل نے کم عمری میں حافظ بننے والے محمد زکی الدین کی ہمت افزائی کے لیے شال پوشی، گل پوشی، تہنیت و مبارک بادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علمائے دین اور حفاظ کرام اللہ تعالی کے قریبی بندوں میں شمار کئے جاتے ہیں، اس لیے ہر گھر سے کم سے کم ایک حافظ قرآن بنانے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا تاکہ حافظ قرآن کے خاندان کی دنیا و آخرت میں کامیابی ہو سکے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ناظم مدرسہ مفتی محمد رفیق قاسمی اور مقامی دینی مدرسہ فیضان علوم کے تمام ذمہ داروں کو مبارک بادی پیش کی۔