ہر گھنٹہ ایک بیروزگار کی خود کشی ڈاٹا میں انکشاف

   

نئی دہلی 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک حیرت انگیز انشکاف میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ سال 2018 میں ہر گھنٹہ میں ایک بیروزگار نوجوان نے خود کشی کی ہے ۔ ایک سال میں جملہ 1,34,516 افراد نے خود کشی کی ہے جن میں 92,114 مرد اور 42,391 خواتین شامل تھیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے تازہ ترین ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی جو وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 12,936 بیروزگار افراد نے 2018 میں خود کشی کی ہے جو جملہ واقعات کا 9.6 فیصد ہوتا ہے ۔ ان میں مرد بیروزگار 10,687 اور خواتین بیروزگار 2,249 تھیں۔