نئی دہلی : ہر چیز کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ بہت سے ماہرین کم سے کم موبائل استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، لیکن انٹر نیٹ اور موبائل کی لت چھوٹ نہیں رہی ہے۔ ہندوستانی اس وقت سب سے زیادہ وقت اسمارٹ فون پر گزار رہے ہیں۔یہ اطلاع ایک رپورٹ سے ملی ہے۔ وہیں گیمنگ ایپس ہندوستانی موبائل صارفین میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔موبائل ایپ تجزیہ کار کمپنی ’ایپ این ‘کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا 5.5 گھنٹے کے ساتھ پہلے نمبر پر، برازیل 5.4 گھنٹے کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جنوبی کوریا 5 گھنٹے کے ساتھ، بھارت 4.8 گھنٹے کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا،جب کہ میکسیکو 4.8 گھنٹے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ہندوستانی صارفین روزانہ 24 گھنٹوں میں سے 4.8 گھنٹے موبائل پر گزار رہے ہیں۔ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ وقت 4 گھنٹے تھا۔
