ہر 10 میں 1 ہندوستانی کو کینسر کا خطرہ : عالمی تنظیم صحت

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی تنظیم صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ہر 10 میں ایک ہندوستانی کو اس کی زندگی میں کینسر کا خطرہ ضرور لاحق ہوگا اور ہر 15 میں ایک ہندوستانی اس عارضہ کی وجہ سے فوت ہوگا ۔ ہندوستان میں کینسر کی عام شکلوں میں بریسٹ کینسر ‘ منہ کا کینسر ‘ پھیپھڑوں کا کینسر ‘ معدہ کا کینسر اور دوسرے کینسر بھی شامل ہیں۔ جملہ کینسر کے مریضوں میں 49 فیصد مریضوں کا ہندوستان سے تعلق بتایا جا رہا ہے ۔