ٌ جنیوا: عالمی تنظیم صحت کے ڈائرکٹر جنرل ٹیڈروس گھیبریسوس نے کہاکہ ہر 40 سکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے ۔ انہوں نے تمام ممالک سے اپیل کی کہ مسلمہ انسداد خودکشی حکمت عملیاں استعمال کریں ۔ہر خاندان میں موت ارکان خاندان اور دوستوں کے لئے ایک سانحہ ہے۔
اٹلی کی نئی حکومت منتخب
روم۔ 11 ۔ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے نئے وزیر اعظم گیوسپے کونٹے نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے کابینہ کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالنے کی اجازت دی۔ 321 نشستوں والے ایوان بالا میں کل 169 ممبران پارلیمنٹ نے ان کے حق میں جبکہ 133 ممبران پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔نئی حکومت میں دو روایتی سیاسی حریف سینٹر لیفٹ ڈیموکریٹک پارٹی اور فائیو اسٹار موومنٹ سیاسی پارٹی شامل ہے ۔
