ہزاروں افراد ڈوب رہے ہیں، مگر ایک شخص کیلئے ڈیم بھرا گیا : میدھا

   

نئی دہلی، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار میدھا پاٹکر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت گجرات نے سردار سروور ڈیم کو وزیراعظم نریندر مودی کی 17 ستمبر کو سالگرہ سے قبل بھر دیا، اور یہ کام مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سطح آب میں اضافے کے بعد مدھیہ پردیش کے تین اضلاع کے 192 دیہات متاثر ہوئے۔ ’’ہزاروں لوگ ڈوب رہے ہیں لیکن ایک شخص کی خاطر ڈیم بھردیا گیا۔‘‘