ریاض : /10 جون (کے این واصف )حج کرام جو پہلے مکہ پہنچے تھے وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ زیارت مسجد نبوی کی لئے مدینہ منورہ پہنچنے لگے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ہندوستانی حجاج بھی شامل ہیں بعد زیارت وہ یہیں سے اپنے وطن لوٹیں گے۔ اطلاعات کے مطابق وہ حجاج جو قبل از حج زیارت مدینہ منورہ سے فارغ ہوچکے خوبصورت یادیں ساتھ لے کر مکہ مکرمہ سے اپنے ملکوں کو روانہ ہو رہے ہیں جبکہ دیگر بڑی تعداد میں مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ میں حکام نے حجاج کی مدینہ منورہ آمد کے ساتھ ہی سیزن کے دوسرے آپریشنل منصوبوں پر عملدرآمد شروع کردیا۔اس میں خدمات ،صحت، سکیورٹی کی کوششیں شامل ہیں تاکہ حجاج کے قیام کے دوران ان کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔ حج سکیورٹی فورسز نے بھی حجاج کی محفوظ آمد کو یقینی بنانے کیلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔حجاج حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین اور بسوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔ حرمین ٹرین سے مدینہ پہچنے والے پہلے گروپ نے مسجد نبوی کی زیارت کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔مدینہ ایئرپورٹ پر 53 ممالک کے 196 شہروں سے ایک ہزار 910 پروازوں کے ذریعے 7 لاکھ 19 ہزار400 عازمین کو کا خیرمقدم کیا گیا، جو اس حج سیزن میں فضائی راستے سے آنے والے عازمین کا 49 فیصد ہے۔یاد رہے سعودی حکام نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائیشماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آئے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654 رہی ہے۔