قاہرہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے میں غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ ہزاروں فلسطینی زخمیوں کی مصر کو منتقلی ممکن ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے اب تک 90 سے زائد فلسطینی زخمیوں کو مصر منتقل کیا جاچکا ہے ، اس سے قبل ایمبولنس پر اسرائیلی حملے کے بعد رفح کراسنگ بند کردی گئی تھی۔مصری حکام کے مطابق رفح کراسنگ دو روز بند رہی تھی، غزہ سے آج تیمارداروں سمیت 13 زخمی رفح کراسنگ سے مصر آئے ہیں۔