ہزاروں نوجوان لڑکے ‘ لڑکیوں کو عینک اور آنکھ کے ٹیڑھے پن سے چھٹکارا

   

ڈاکٹر الطاف اکبر کا کارنامہ ۔ شیخ پیٹ‘ ٹولی چوکی میں اکبر آئی ہاسپٹل کا افتتاح
حیدرآباد ۔ 12 ؍ جولائی (پریس نوٹ) ڈاکٹر اکبر سوپر اسپشالیٹی آئی ہاسپٹل شیخ پیٹ ‘ ٹولی چوکی کا 12؍جولائی کو بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی نے افتتاح کیا اور ماڈرن میڈیکل ٹکنالوجی کے ذریعہ علاج و معالجہ کی سہولتوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر محمد اکبر ، ڈاکٹر الطاف اکبر، ڈاکٹر نازیہ افروز کے علاوہ ڈاکٹر ادیان اکبر اور ڈاکٹر سبحان اکبر نے اویسی صاحب کے بشمول مہمانوں کا استقبال کیا اور اکبر آئی ہاسپٹل سے متعلق تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ Lasikسرجری سے ہزاروں نوجوان لڑکے ، لڑکیوں کو عینک سے چھٹکارا دلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیدائشی آنکھوں کے تیڑھے پن کو سدھارا جاتا ہے۔ موتیا بند کے علاوہ آنکھوں کے تمام امراض کا کامیابی سے علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اکبر آئی ہاسپٹل کے شیخ پیٹ ‘ٹولی چوکی میں تیسری برانچ ہے۔ مہدی پٹنم اور چندرائن گٹہ میں دو برانچس ہیں ۔ ان سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل میں روبو ٹیک سرجریز کا انتظام ہے۔ ڈاکٹر الطاف اکبر نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ CATALYST SYSTEM کے ساتھ لیزر کیٹراکٹ سرجری LipiScan کے ذریعہ علاج ہوتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر اکبر کی تیسری نسل بھی ماہر امراض چشم ہے اور ڈاکٹر محمد اکبر اور الطاف اکبر نے تاحال دیڑھ لاکھ سے زائد آئی سرجری کی ہیں۔