ہزاروں نیپالی شہریوں کو 60 دن میں امریکہ چھوڑنے کا حکم

   

کھٹمنڈو۔8؍جون( ایجنسیز ) امریکہ نے 2015 کے تباہ کن زلزلے کے بعد نیپال کو دی گئی عارضی حفاظتی حیثیت (ٹی پی ایس) ختم کر دی ہے۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ہفتہ کو امریکی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 24 جون کو ٹی پی ایس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نیپال کے لیے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ‘ہمالین ٹائمز’ میں شائع خبر کے مطابق امریکی وزیر داخلہ کرسٹی نوم نے کہا کہ مستفید ہونے والوں کو مدت ختم ہونے کے بعد 5 اگست تک 60 دن کا وقت دیا جائے گا۔TPS مخصوص ممالک کے تارکین وطن کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے 18 ماہ تک امریکہ میں رہنے کی اجازت دیتا ہے اور اگر سماجی حالات کی وجہ سے محفوظ واپسی میں رکاوٹ ہو تو قانونی طور پر کام کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔