ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں کی واپسی سے کورونا کے پھیلنے کا اندیشہ

,

   

نئی دہلی ۔ /28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس دوران یو پی اور بہار کے یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے افراد اپنے آبائی مقامات کو واپس ہونے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں لیکن سفری تحدیدات کے باعث وہ پیدل سفر کررہے تھے ۔ حکومت نے ان کو اپنے مقامات تک پہونچانے کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں اس طرح مزدوروں کے سفر کرنے سے کورونا وائرس کا کمیونٹی ٹرانسمیشن یعنی سماجی طور پر پھیلاؤ ہوسکتا ہے جبکہ حکومت سماجی فاصلہ اور دوری پیدا کرنے پر زور دے رہی ہے ۔بڑی تعداد میں مزدوروں کی واپسی اور حمل و نقل کا ڈاکٹروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ نوئیڈا اور غازی آباد انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کو روکنے کیلئے غذائی پیاکٹس اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ بے بس نظر آرہے ہیں ۔