ہزاروں کی شہادت کے باوجود فلسطین کے مسلمانوں کے حوصلے بلند

   

نظام آباد میں ایس آئی او کی ریالی،مختلف مقررین کا خطاب

نظام آباد۔ 12 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عید الفطر کے موقع پر ایس آئی او نظام آباد کی جانب سے فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم اور زیادتیوں کے خلاف کے خلاف فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے عید کے موقع پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گزشتہ کئی دنوں سے فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری کی جا رہی ہے اس کے باوجود بھی فلسطین کے مسلمان قبلہ اول کی کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہے اور اپنے پر ہونے والے ظلموں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں شہید ہونے کے باوجود بھی ان کے حوصلے بلند ہے اس ائی او کی جانب سے فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں سے عید کو سادگی کے ساتھ منانے کے خواہش کی اور ان کے ایمانی جذبے کی کی ستائش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے فلسطین پر ہونے والے ظلم کو ختم کرنے کی دعا کی فلسطین کے مسلمانوں کے ایمانی جذبے کی طرح ہر ایک مسلمان جذبہ رکھتے ہوئے متحدہ طور پر امریکہ کے خلاف کھڑا ہوتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینے کی خواہش کی