ہزاروں یوکرینی شہری زبردستی روس منتقل ،امریکہ کا الزام

   

واشنگٹن : امریکہ نے الزام عائد کیا ہیکہ ماسکو ’ہزاروں‘ یوکرینی شہریوں کو روس یا اپنے زیر انتظام علاقوں میں زبردستی منتقل کر رہا ہے۔میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ ریمارکس یوکرینی حکومت کے ان الزامات کو تقویت دیتے ہیں جن کے مطابق 12 لاکھ یوکرینی شہریوں کو روس یا روس کے زیرانتظام علاقوں میں زبردستی لے جایا گیا ہے۔یوکرین نے بھی ان نام نہاد ’فلٹریشن کیمپس‘ کی بھی مذمت کی ہے جن میں لوگوں سے پوچھ گچھ ہوتی ہے۔یورپ میں آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن کیلئے امریکی سفیر مائیکل کارپینٹر نے کہا ہیکہ ’گواہوں کے بیانات ان کیمپس میں ’سفاکانہ پوچھ گچھ‘ کی تصدیق کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ امریکہ نے اندازہ لگایا ہیکہ روسی فوج نے ہزاروں یوکرینی شہریوں کو ’فلٹریشن کمیپس‘ میں بھیج دیا ہے۔