ہزاکسلنسی مہدی شاہرخی حیدرآباد میں ایرانی قونصل

   

حیدرآباد : جمہوریہ اسلامی ایران نے ہزاکسلینسی مہدی شاہرخی کو قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد مقرر کیا ہے۔ مہدی شاہرخی نے حیدرآباد میں نئے قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ مہدی شاہرخی کا ایران کے شہر کرمن شاہ سے تعلق ہے۔ اُنھوں نے پایم نور یونیورسٹی ایران سے 2010 ء میں ماسٹر آف آرٹس اِن جنرل انٹرنیشنل لاء میں ڈگری حاصل کی۔ 1997 ء میں اُنھوں نے بیچلر آف آرٹس کی تکمیل کی۔ وہ انگلش، فرنچ، عربی اور ترکی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ 2019 ء سے وہ ایران کی وزارت خارجہ کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 2016-17 ء میں ڈپٹی ڈائرکٹر فرسٹ آفس ڈائرکٹوریٹ جنرل ویسٹ ایشیاء کے عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 1997 ء سے مہدی شاہرخی نے ایران کے کئی اہم اداروں میں خدمات انجام دیں۔ حیدرآباد میں قونصل جنرل کی حیثیت سے تقرر پر اُمید کی جارہی ہے کہ حیدرآباد اور ایران کے تجارتی و ثقافتی روابط مزید مستحکم ہونگے۔