حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ ہستینا پورم میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ جی نواس ریڈی اور اس کا ساتھی ڈی سری کرشنا ریڈی اپنے ایک دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد اپنی کے ٹی ایم موٹر سیکل پر اپنے مکان واقع ونستھلی پورم لوٹ رہے تھے کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے نواس ریڈی نے درخت کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دونوں طالب علم جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب