٭ ٹاملناڈو میں ایک ہسٹری شیٹر سوریہ کو بی جے پی میں شامل کیا گیا تھا، اس کی پارٹی میں شمولیت کیلئے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں پولیس کو اس نے جیسے ہی دیکھا، وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ اس تقریب میں ریاستی بی جے پی صدر ایل مورگن بھی موجود تھے۔ ہسٹری شیٹر سوریہ پر قتل، زبردستی رقومات کی وصولی کے بشمول کئی کیس درج ہیں۔ وہ بی جے پی کا سرگرم رکن ہے، تاہم پولیس نے اس تقریب میں اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور ہتھیاروں کے علاوہ ان کی موٹر کاریں بھی ضبط کرلی۔