ہسپانوی فلو اور دوسری جنگ عظیم میں بچ جانے والی خاتون کورونا سے ہلاک

   

نیویارک۔ ہسپانوی فلو اور دوسری جنگ عظیم میں بچ جانے والی جنگجو طبیعت کی مالک خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں۔ 105 سالہ پریمٹا گیاکوپینی
(Primetta Giacopini)
کی بیٹی نے بتایا کہ ان کی والدہ مزید کچھ عرصہ زندہ رہ سکتی تھیں اگر کورونا کا شکار نہ ہوتیں۔ ایک صدی سے زائد عرصے تک زندہ رہنے والی پریمٹا گیاکوپینی کو دوسری جنگ عظیم کے فائٹر پائلٹ کے ساتھ محبت ہوئی۔ اٹلی فاشسٹ حکمران مسولینی کی یلغار سے مشکل سے بچتے ہوئے یورپ سے فرار ہوئیں، اور مشکل ترین دور میں اپنی معذور بیٹی کے حق میں آواز اٹھائی۔