ہفتہ میں دو بار مونگ پھلیاں کھانے سے قلب پر حملہ کے خطرے میں کمی

,

   

پیرس۔یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہفتہ میں دو بار مونگ پھلیاں کھانے سے قلب پر حملہ کے خطرے میں 50فیصد کمی ہوجاتی ہے ۔ ایران کے اصفہان امراض قلب تحقیقاتی ادارے ایران کے بموجب ان میں پروٹین ، معدنیات ، وٹامنس ، ریشے ، فیٹوس ٹیرول وغیرہ ہوتے ہیں ۔ جن سے قلب کی صحت میں مدد ملتی ہے ۔ یوروپی اور امریکی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سب مونگ پھلیوں میں موجود ہوتے ہیں جن سے قلب سے مربوط رگوں کو مدد ملتی ہے ۔ لیکن اس بات کے کم ثبوت موجود ہیں کہ مشرقی بحرقلزوم علاقہ میں بھی یہ کارآمد ہوتے ہیں ۔ محمدی فرد نے اس کا انکشاف کیا ۔ یہ تحقیق ای ایس سی کانگریس 2019ء میں پیش کی گئی اور اس کا جائزہ لیا گیا کہ کیا ان کے کھانے سے امراض قلب اور اس کی وجہ سے ایرانی آبادی کی اموات کی تعداد کم ہوتی ہے ۔ 35سال عمر کے جملہ 5432 افراد سے تحقیقات کی گئیں جنہیں من مانے منتخب کیا گیا تھا اور انہیں اخروٹ ،بادام ، پستہ دوسرے خشک میوؤں اور بیچوں کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی کھانے کی مقدار کا جائزہ لیا گیا ۔ ان افراد کو شہری اور دیہی علاقوں سے منتخب کیا گیا تھا ۔