ہفتہ میں دو دن سیول ٹریفک پر امتناع کے خلاف احتجاج

   

سرینگر ۔ 7اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اہم سیاسی پارٹیوں نے جن کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے ، آج سڑکوں پر احتجاجی جلوس نکالے ۔ کیونکہ جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر ہفتہ میں دو دن سیول گاڑیوں کی آمد و رفت پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ان تحدیدات سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا جب کہ صدر پی ڈی پی و سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اسے حکومت کا غلط فیصلہ قرار دیا ۔