مصر اور قطر کی ثالثی کامیاب‘ جنگ بندی معاہدے کی رکاوٹیں دور کرنے کا تیقن
غزہ :حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتہ کے روز طے شدہ پروگرام کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے گا۔میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا تھا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتہ کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمہ اور نئی جنگ کے خدشات دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ پیر کے روز حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے سے انحراف کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کے روز ہونے والی یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھاجس پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے ختم کرکے غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔