ہفتہ کو صرف ایک دن 66لاکھ عوام نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا

   

خواتین کو 45.61لاکھ زیرو ٹکٹ کی اجرائی ، انتظامیہ کو 33.40کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد : 11اگست ( سیاست نیوز) راکھی بندھن تہوار کے موقع پر لاکھوں عوام تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا ہے ۔ عوام کی ضروریات کیلئے آر ٹی سی انتظامیہ نے اسپیشل بسیں بھی چلائی ہیں ۔ ہفتہ کو ریاست بھر میں 66.39 لاکھ عوام نے آر ٹی سی بسوں میں سفر کیا ہے ۔ 46.61 لاکھ خواتین کو صفر ٹکٹس جاری کیا گیا ہے جس سے آر ٹی سی کو 33.40 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ ریاست میں عام دنوں کے دوران 55.57 لاکھ عوام آر ٹی سی بسوں میںسفر کرتے ہیں اور تقریباً 95فیصد نشستیں مسافروں سے بھری رہتی ہیں ۔ تاہم راکھی تہوار کے موقع پر 66لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے اور 122 OR فیصد رہا ہے ۔ ماضی میں خواتین راکھی تہوار کے دن آر ٹی سی بسوں ، آٹوز ، جیپ ، کار میںسفر کیا کرتی تھیں ۔ حکومت نے مہالکشمی اسکیم پر عمل کرتے ہوئے خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے ۔ اضلاع میں بسیں دستیاب نہ ہونے پر شہر کی سٹی بسیں بھی روانہ کی گئی ہیں ۔ ہفتہ کو اضلاع روانہ ہونے والی خواتین کو دوبارہ واپس ہونے کیلئے آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔2