ہفتہ کے ایام میں پاسپورٹ کیلئے اضافی اپواینٹمینٹس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/11 جولائی، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق پاسپورٹ درخواستوں اور دیگر امور کی یکسوئی کیلئے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں ہفتہ کے ایام میں اپواینٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت خارجہ کی خصوصی مہم کے تحت 8 جولائی ہفتہ سے آغاز ہوا جو 5 اگسٹ تک جاری رہے گی جس میں 29 جولائی کی تعطیل بھی شامل ہے ۔ یہ مہم بیگم پیٹ، امیرپیٹ اور ٹولی چوکی پاسپورٹس سیوا کیندر کے علاوہ ریاست کے 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر میں جاری رہے گی۔ 15 جولائی کیلئے اپواینٹمنٹ چہارشنبہ 12 جولائی سہ پہر 4:30 بجے سے جاری کئے جائیں گے۔ نارمل، تتکال اور پی سی سی کے زمرہ میں جملہ 3715 اپوایننٹمنٹس جاری کئے جائیں گے۔ ر