واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے ٹوٹٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آنے کے باوجود وہ خود کو بہتر محسوس کررہی ہیں۔ ہیلری کلنٹن امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما ہیں اور 2016ء کے انتخابات میں انہیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر بارک اوباما کا کورونا ٹسٹ بھی مثبت آیا تھا۔