واشنگٹن: ہلاری کلنٹن کی سیاسی مشیر اور پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ہما عابدین نے امریکی سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔ہما عابدین نے اپنی سوانح حیات تحریر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2000ء میں ایک امریکی سینیٹر نے انہیں اپنے گھر بلاکر ان سے دست درازی کی کوشش کی تھی، تاہم ہما عابدین نے انہیں سختی سے جھڑکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔ ہما عابدین نے اس سینیٹر کا نام اور پارٹی نہیں بتائی ہے۔45 سالہ ہماعابدین کی کتاب بوتھ ؍ اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز اگلے ہفتہ مارکٹ میں آئے گی۔