ہلال احمد راتھر پیپلز کانفرنس میں شامل

,

   

سری نگر: نینشل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کے بیٹے ہلال احمد راتھر نے ہفتے کو یہاں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر پارٹی کے صدر سجاد غنی لون، جنرل سکریٹری عمران رضا انصاری و دیگر لیڈران موجود تھے ۔موصوف پارٹی صدر نے ہلال احمد راتھر کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘آج سے پندرہ برس قبل میں نے ہلال صاحب کو پارٹی میں شامل ہونے کو کہا تھا اور ان کا جواب تھا کہ موقعہ ملا تو ایک دن ضرور آپ کے ساتھ ملوں گا تو وہ دن آج آگیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن جب ہوں گے ہم اس وقت لڑیں گے لیکن آج یہاں ضرورت پارٹیوں کو مستحکم بنانے کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو سرکار ہے وہ جموں و کشمیر کے سیاسی مفادات کے لئے ضرر رساں ہے ہم ان کے لئے اپنی سیاسی جماعتوں کو برباد نہیں کر سکتے ہیں۔ موصوف نے کہا کہ ہم وہ پارٹی ہے جس نے صرف جیل دیکھے ہیں ہم بی جے پی سے کیا ڈریں گے ۔سینیئر لیڈروں کے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے نکل کر دوسری جماعتوں میں شامل ہوجانے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘یہ سسٹم چلتا رہتا ہے جب میں نے سیاست شروع کی تھی تو میں اکیلا رہ گیا تھا سب چلے گئے تھے لیکن آج ان میں سے کافی لوگ واپس آئے ہیں آج پیپلز کانفرنس کا وقت آیا ہے ۔