ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 91 ہو گئی

   

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں زمینی آپریشن میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں 250 اہداف کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللّٰہ نے عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کی تو بیروت اور جنوبی لبنان کو غزہ اور خان یونس بنا دیں گے۔علاوہ ازیں امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ اور انخلاء کیلئے محفوظ راہداری فراہم کرنے پر زور دیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر ہوگئے۔وہیں القسام بریگیڈز نے متعدد اسرائیلی کمانڈوز کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔القسام بریگیڈز کے مطابق اسرائیلی قیدیوں تک پہنچنے کی اسرائیلی فوج کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اورحملے میں متعدد اسرائیلی کمانڈو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔