ہلاک کرنے کی دھمکی جذبات میں دیا گیا بیان : وینکٹ ریڈی،پولیس شکایت کو عدالت میں نمٹنے کا عزم

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پردیش کانگریس کے نائب صدر سی ایچ سدھاکر کے فرزند سہاس کی جانب سے ان کے خلاف پولیس میں کی گئی شکایت کو وہ عدالت میں نمٹیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ عدالتوں اور ججس کا وہ مکمل احترام کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔ ایک ہفتہ قبل وینکٹ ریڈی نے سدھاکر کے فرزند کو فون کرتے ہوئے ان کے والد کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ لوگ تلاش میں ہیں۔ سہاس کی شکایت پر وینکٹ ریڈی کے خلاف دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وینکٹ ریڈی نے وضاحت کی کہ انہوں نے جذبات سے بے قابو ہوکر قتل سے متعلق بات کہی ہے جبکہ انہیں شخصی طور پر سدھاکر سے کوئی ناراضگی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بعض قائدین ان کے خلاف سوشیل میڈیا میں مہم چلارہے ہیں۔ ر
وینکٹ ریڈی کا معاملہ کانگریس ہائی کمان تک پہنچ چکا ہے۔ر