ہلاک کشمیری نوجوان کے خاندان کا قتل کا الزام

   

سری نگر : دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے جانے والے سری نگر کے باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے ۔ انہوں نے دلی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے ۔بتادیں کہ باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عاقب دلی میں دیگر تین ساتھیوں جن میں سے دو کشمیری ہیں، کے ساتھ ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔