رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کا الزام، بیان بازی کا سلسلہ جاری
نظام آباد :22؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند اور کانگریس پارٹی کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی اروند نے رکن قانون ساز کونسل جیو ن ریڈی کیخلاف بیان بازی کرنے پر ضلع کانگریس کی جانب سے سخت مذمت کرتے ہوئے اروند کیخلاف بیان جاری کیا تھا اس پر ڈی اروند نے سخت اعتراض کرتے ہوئے نظام آباد رورل حلقہ میں بی جے پی کے کارکنوں کے توسیع اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی تاریخ سے میں اچھی طرح واقف ہوں اگر کوئی میرے خلاف بیان بازی کیا تو میں خاموش تماشائی نہیں رہونگا۔ اسمبلی انتخابات میں کئی اعلانات کئے گئے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس کے بجائے میرے خلاف بیان بازی کی گئی تو خاموش تماشائی نہیں رہونگا۔ وائی ایس راج شیکھرریڈی کی موت کس طرح ہوئی مجھے اچھی طرح معلوم ہے اگر کانگریس پارٹی اسی طرح حرکت کرتی رہی تو راج شیکھر ریڈی کی موت کے بارے میں عوام کو حقائق سے واقف کروادونگا ۔ ہلدی بورڈ کے قیام سے کانگریس پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اقل ترین قیمت کی ادائیگی اور کالیشورم پراجیکٹ کے نام پر لاکھوں روپئے ضائع کرنے والی بی آرایس پارٹی پر بھی شدید تنقید کی اور پارلیمنٹ میں آئندہ انتخابات میں ملک گیر سطح پر کانگریس پارٹی کو صرف 23 نشستیں حاصل ہونے کا یقین ظاہر کیا ۔