نظام آباد: 7؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد کلکٹر آفس کے حدود میں واقع ڈی آر ڈی او دفتر میں جکران پلی منڈل منوہرآباد دیہات سے تعلق رکھنے والے ہلدی کے کسانوں نے جے ایم کے پی ایم انجمن ڈائریکٹرز پاتوکوری تروپتی ریڈی اور پپالا ناگیش نے سائی گوڑ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کسانوں نے اپنی ہلدی صنعت میں پیدا کی گئی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو ڈی آر ڈی او سایا گاوڈ کو ہلدی پاؤڈر پیش کیا۔ ساتھ ہی ضلع میں موجود آئی کے پی کے ذریعہ خواتین سنگموں کو بھی اس ہلدی صنعت کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کے مواقع کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کرواتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہلدی پاؤڈر، ہلدی پتوں سے تیار شدہ تیل، ایکسپورٹ کوالٹی کی ہلدی اور دیگر مصنوعات کے ذریعہ خواتین سنگموں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ڈی آر ڈی او سایا گوڑ کو تفصیل سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ خواتین سنگموں کو اس صنعت سے روشناس کرایا جائے تاکہ مستقبل میں انہیں بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ڈی آر ڈی او آفیسر نے اس موقع پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی خواتین کو اس صنعت کے دورے پر لے جایا جائے گا اور اُنہیں بھی اس صنعت کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کے بارے میں واقف کروایا جائے گا۔