ہمارابھی ا نکاؤنٹر ہو سکتا ہے‘ کچھ بھی ہو سکتا ہے: اعظم خاں

,

   

Ferty9 Clinic

رام پور سے سیتا پور جیل منتقلی کے دوران ایس پی لیڈر نے کیا شبہ کا اظہار

رام پور: سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو اتوار کی صبح رام پور سے سیتا پور جیل منتقل کیا گیا۔ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی ہردوئی جیل لایا گیا۔ تاہم اعظم کی اہلیہ تنزین فاطمہ رام پور جیل میں ہی رہیں گی۔ا عظم خان، ان کی اہلیہ تنزین فاطمہ اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم جنہیں اتر پردیش کی ایک عدالت نے 18 اکتوبر کو جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کیس میں مجرم قرار دیا تھا اورتینوں کو سات سال قید اور 15000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ۔ انہیں 5 بجے رام پور جیل سے رہا کیا گیا۔پولیس کی گاڑی کے اندر بیٹھنے سے پہلے اعظم خان کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے سفر کے درمیان سامنا کر سکتے ہیں۔ تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ عبداللہ اعظم کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولیس وین میں لے جایا جا رہا ہے ۔اس دوران اعظم خاں قدرے پریشان نظر آئے۔ وہ بار بار اپنے بیٹے عبداللہ سے بات کر رہے تھے۔ ا نہوں نے اپنے بیٹے سے 2 بیڈ شیٹس بھی مانگیں۔ اس کے بعد پولیس عہدیداروں نے ان سے کہا کہ فکر نہ کریں ہم وہیں ہیں۔ پھر پولیس والوں نے اعظم کو گاڑی کی درمیانی سیٹ پر بٹھانا شروع کر دیا۔ تو اس نے بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ کمر درد کا حوالہ دیا۔ پولیس والوں سے کہا کہ ہمارے ہاتھ اور ٹانگیں توڑ کر لے جائیں۔اعظم صبح 9.24 بجے سیتا پور جیل پہنچے۔ وہیں عبداللہ کو صبح 8.20 بجے ہردوئی جیل پہنچا یا گیا۔واضح رہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ کیس میں چہارشنبہ کو رام پور کورٹ نے اعظم خاں، بیوی تنزین فاطمہ اور عبداللہ کو 7-7 سال کی سزا سنائی ہے۔رام پور کے ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں (اعظم خان) کو سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر جیل سے منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اعظم خان کو ہردوئی جیل اور عبداللہ اعظم کو سیتا پور جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق چونکہ انہیں 3 سال سے زائد کی سزا ہو چکی ہے اس لیے انہیں فی الحال جیل بھیجا جائے گا۔ اس کے بعد وہ اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ ان کے وکلاء فیصلے کا تجزیہ کریں گے، تمام نکات کا جائزہ لیں گے اور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔