ہمارا ادارہ بدستور کام کرتا رہے گا: دلائی لامہ

   

دھرم شالہ، 2 جولائی (یو این آئی) تبت کے روحانی سربراہ دلائی لامہ نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ دلائی لامہ کا ادارہ جاری رہے گا۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گڈن فوڈرنگ ٹرسٹ کو اگلے دلائی لامہ کو تسلیم کرنے کا واحد اختیار ہے ۔ کسی اور کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے ۔ دلائی لامہ نے آج یہاں دیے گئے ایک بیان میں کہا‘‘24 ستمبر 2011 کو، تبتی روحانی روایات کے سربراہوں کی ایک میٹنگ میں، میں نے تبت کے اندر اور باہر تبت کے حامیوں، تبتی بدھ مت کے پیروکاروں اور تبت اور اس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے اس بارے میں ایک بیان دیا تھاکہ آیا دلائی لامہ کے ادارے کو جاری رکھنا چاہیے یا نہیں۔ اپنے بیان میں، انہوں نے یہ بھی کہا ‘‘ میری عمر تقریباً 90 سال ہے تو میں تبتی بدھ مت کی روایات کے اعلیٰ لاماؤں، تبتی عوام اور تبتی بدھ مت کی پیروی کرنے والے دیگر متعلقہ لوگوں سے مشورہ کروں گا، تاکہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لیا جا سکے کہ دلائی لامہ کے ادارے کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔