ہمارا کوئی فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوگا: ناٹو چیف

   

لندن: ناٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنی افواج یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناٹوکے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ناٹوتنازعہ کا حصہ نہیں بنے گا، اس لیے یوکرین میں اپنی فوج اور لڑاکا طیارے نہیں بھیجے گا، ناٹو ایک دفاعی اتحادی ہے جو روس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔انہوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کرے اور اپنی فورسزکا انخلا کرائے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحادی یوکرین کی فوجی و مالی مدد سمیت انسانی امداد کی بھی حمایت کررہے ہیں مگر ناٹو کی فوج یوکرین نہیں جائے گی۔