استنبول : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطیٰ میں اولین طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور پھر مستقل استحکام کے لیے کام جاری رکھے گا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں صدراردغان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ پر حملوں اور ترکیہ کی جانب سے بحران کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میں جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کو سراہتا ہوں کیونکہ یہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور فلسطینی موقف کی حمایت میں اسلامی دنیا کے عزم کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے۔