ہماری توجہ اب فائنل میچ پر : مورگن

   

شارجہ ۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے کپتان ایان مورگن نے یہاں آئی پی ایل 14 کے دوسرے کوالیفائر مقابلے میں دہلی کیپٹلز پر دلچسپ جیت کے بعد کہا کہ ہماری اننگزکے آخری چار اوورز میں کیا ہوا، ہم اس کا جائزہ لیں گے ۔اوپنرس نے ہمیں ایک شاندار آغاز دیا اور ہم آخر میں لڑکھڑاتے جیت گئے ۔ اب ہم فائنل میں ہیں۔مورگن نے میچ کے بعد کہا ہم اس کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ دوگیندوں پر چھ رنزبلاشبہ اس موقف میں آپ کہیں گے کہ میچ بولروں کے حق میں تھا لیکن راہول ترپاٹھی نے چھکا لگاکر ہمیں جیت دلائی۔ انہوں نے ٹیم کے لئے کئی مرتبہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہماری ٹیم کے سبھی کھلاڑی بلاشبہ اپنی بات رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے ڈریسنگ رو م عملہ نے ایک بہترین ماحول بنایا ہے ۔ ہمارے پاس جو ٹیم ہے ، اس سے ہمیں کافی امیدیں تھیں۔ ہمارے کوچ برینڈن میک کلم نے وینکٹیش ایئرکا دیکھا اور اس کی صلاحیت پر نظررکھی ۔ ایئرکے کھیل کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی الگ ہی وکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ ہماری توجہ اب فائنل میچ کی طرف ہے ، جہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔