ہماری تیاری متاثر نہیں ہوگی : سینٹیگو

   

نئی دہلی ۔ 18مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد پر منسوخی کے بادل گہرے ہوتے جارہے ہیںلیکن ہندوستانی باکسنگ کے ہائی پرفارمنس ڈائرکٹرسینٹیگو نیوا سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی باکسروں کی تیاری متاثر نہیں ہوگی کیونکہ انہیں کسی دوسرے مقام پر سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے ہی مقام پر رہتے ہوئے تیاری جاری رکھ سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے ملتوی کرنے کا انتظامیہ نے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔