ہماری ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی،اوڈیشہ ٹرین حادثے پر جذباتی ہوکر بولے مرکزی وزیر ریلوے

   

نئی دہلی:مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے اتوار کی دیر رات کہا کہ ان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اوڈیشہ ٹرین حادثے میں لاپتہ افراد کو ان کے اہل خانہ جلد از جلد تلاش کر سکیں۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ان کی ذمہ داری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے اس دوران بات کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے۔ اس حادثے میں تقریبا 275 مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1000 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 56 کی حالت تشویشناک ہے۔وہیں ریلوے نے اڈیشہ ٹرین حادثے میں ڈرائیور کی غلطی اور سسٹم کی خرابی کے امکان سے انکار کیا اور ‘الیکٹرانک انٹر لاکنگ’ سسٹم کے ساتھ ممکنہ ‘توڑ پھوڑ’ اور چھیڑ چھاڑ کا اشارہ دیا۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثے کی “اصل وجہ ” کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور اس کے ذمہ دار “مجرموں” کی شناخت کر لی گئی ہے۔