نئی دہلی : کانگریس قائد پرینکا گاندھی نے راہول گاندھی کیخلاف کارروائی کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رگوں میں شہیدوں کا خون ہے جنہوں نے اس ملک کیلئے خون بہایا ہے۔ ہم ڈٹ کر لڑیں گے، ہم ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت راہول کی جانب سے کئے جانے والے اڈانی۔ مودی تعلقات کا جواب نہیں دینا چاہتی اور ان کیخلاف کارروائی اسی کا نتیجہ ہے۔
بی جے پی بدعنوانوں کا دفاع کررہی ہے: پرینکا گاندھی
نئی دہلی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا دفاع کر رہی ہے اور بدعنوانی پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف مقدمے چلائے جاتے ہیں۔پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا،جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، بی جے پی ان کے بچاؤ میں کیوں اتری ہے ؟ جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ جو لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں،ان پر مقدمے چلائے جاتے ہیں۔ان کایہ ٹوئیٹ پارٹی لیڈر راہول گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے بر خاست کئے جانے کا فیصلہ جمعہ کو کئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے ۔ پرینکا واڈرا نے اس میں ہیرے کے تاجر نیرو مودی اور میہل چوکسی اور آئی پی ایل کرکٹ لیگ کے سابق کمشنر للت مودی کے خلاف گھپلے کے مبینہ ملزم کا بھی ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے لکھاہے ،نیرو مودی گھپلہ14ہزار کروڑ روپے ، للت مودی گھپلہ425کروڑ روپے اور میہل چوکسی گھپلہ 13,500کروڑ روپے ۔انہوں نے کہا،کیا بی جے پی ندعنوانی کی حمایت کرتی ہے ۔؟